ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح آج ہو گا

یوم استحصال: وزیراعظم آج مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

ٹیلی اسکول کی باقاعدہ ٹرانسمیشن کا آغاز منگل سے ہوگا

ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا تھا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل لانچ کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ہم نیوز چینل کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ٹی وی کے تعاون سے ٹیلی اسکول چینل لانچ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹیلی اسکول چینل پرصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

سرکاری اسکولوں میں تعلیم معیاری نہیں، وفاقی وزیر کا اعتراف

ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیلی اسکول چینل پر دس گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق نیا چینل باقاعدہ نشریات کا آغاز 14 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے کرے گا۔

پاکستان میں ٹیلی اسکول کا آغاز، معاہدہ طے پا گیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے ٹیلی اسکول چینل پہ پہلی کلاس سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں