پنجاب، کرایہ داروں کو تحفظ مل گیا: نوٹی فکیشن کا اجرا

پنجاب: بیورو کریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے مکان مالکان کو پابند کیا ہے کہ وہ کرایہ داروں کو آئندہ 60 دنوں تک زبردستی بے دخل نہیں کرسکیں گے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کلیئر ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کے تحفظ کی خاطر آئندہ دو ماہ تک کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مکان مالک لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ دار کو مجبور نہیں کرسکتا ہے کہ وہ اس کا مکان خالی کرے۔

ہم نیوز کے مطابق کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کی صورت میں بھی مکان مالک کرایہ دار سے جگہ خالی کرانے کا مجاز نہیں ہو گا۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کو شرم آنی چاہیے، وزیر تعلیم پنجاب

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور اس حکمنامے کا اطلاق آئندہ 60 روز تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں