عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

علیم خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق سینئر وزیر پنجاب و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان آج وزارت کاحلف اٹھائیں گے انہیں بطور سینئر وزیر اور وزارت خوراک کا قلمدان بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم اور علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں عبدالعلیم خان کو حراست میں لیا تھا ۔

سابق سینئر صوبائی وزیر نے گرفتاری کے فوراً بعد ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی ضمانت منظور کی لیکن روبکار جاری ہونے میں تاخیر پر انہیں سترہ مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں