پنجاب: کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار 594 ہو گئی

سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار594 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئیں

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد میں 701 زائرین اور 821 تبلیغی جماعت کے اراکین شامل ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 89 قیدی اور 983 عام شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مہلک وبا کے خلاف محکمہ صحت سے وابستہ افراد بڑی ذمہ داری سے لڑ رہے ہیں۔

پنجاب، کرایہ داروں کو تحفظ مل گیا: نوٹی فکیشن کا اجرا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا کے خلاف لڑنے میں بھرپور تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں