دنیامیں کورونا سے 118,683 اموات، 19 لاکھ سے زائد افراد متاثر


دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے چار لاکھ 41 ہزارسے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی  1147 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد 579,486 ہو گئی ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 566 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد 20 ہزارچار سو سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے 574 اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار نو سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,043  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپین میں مزید دو سو سے زائد  افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں مزید سات سو سینتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد دس ہزارچھ  سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چوراسی ہزارسے زائد ہے۔

کورونا کے اسپین میں باسٹھ اور جرمنی میں ساٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایران میں ساڑھے تینتالیس، اٹلی میں چونتیس اور امریکہ میں بتیس ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔  فرانس میں ستائیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کررونا وائرس کے چار سو انتیس نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد چار ہزار چار سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران سات ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد انسٹھ ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں