فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔

طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای: مختلف ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں