کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ، شاہدرہ، رستم پارک، گلشن راوی، مغلپورہ، ریلوے کالونی، سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں سے کورونا کے 66 مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لاہور کے سیل کیے گئے علاقوں میں لوگوں کےگھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پنجاب کی مختلف جیلوں میں موجود 58  قیدی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق صوبے میں216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں