پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ، دوپائلٹ شہید



راولپنڈی:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مشاق، گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں انسٹرکٹرمیجرعمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوچکے ہیں۔

میجرعمرگجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت وشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 فروری2020 کو صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔ ایک ہفتے بعد12 فروری2020 کو پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ تخت بھائی مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

قبل ازیں7 جنوری 2020 کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں11 مارچ2020 کو پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے،


متعلقہ خبریں