ہیلری ہیتھ کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسیں

ہیلری ہیتھ کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسیں

لندن: برطانوی اداکارہ ہیلری ہیتھ کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 74 سالہ برطانوی ادکارہ گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں۔

ہیلری نے 1960 کی دہائی میں کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ جن میں ہاررفلم وچ فائنڈر جنرل اور ٹو جینٹلمین شامل ہیں۔

ہیلری کی موت کی خبر ان کے بیٹے ایلیکس ولیمس نے دی۔ ایلیکس ولیمس نے اپنے فیس بک بیج پر لکھا کہ ان کی والدہ ایک ہفتے سے کورونا سے لڑ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈیوائن جانسن کا بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل

اس سے قبل گلوکار جان پرائن ایڈم سلیجینجر، اینڈو جیک، مارک بلم اور کین شمورا جیسے فنکاروں کی جان بھی کورونا وائرس لے چکا ہے۔

21 سالہ اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کررہی ہیں لیکن یہ خوفناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ 2 ہفتوں سے آئسولیٹ ہیں۔ ہم ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جو تاریخ بدل دے گا۔

خیال رہے کہ اولیویا نیکنن  ٹی وی سیریز سپر گرل، دی سوسائٹی اور دی امریکنز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں