قوم کو کورونا وبا سے مل کر لڑنا ہوگا، اسد قیصر


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا  ہے کہ قوم کو کورون وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔ کورونا وائرس سے ہرشعبے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر قومی کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائر س سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ وائرس سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کومشکلات پیش آئیں۔کورونا کا چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کودرپیش ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: سب کو آگے آکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان 

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے لیے کام کررہی ہے۔ ہمیں تارکین وطن کی مشکلات کا اندازہ ہے۔

اس موقع  پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق ایک انتشار پھیلا ہوا ہے۔ مختلف مکتبہ فکرکے علما سے رابطے میں ہیں۔ مساجد اوررمضان کے حوالے سے پورے ملک کی ایک پالیسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےمذہبی سیاسی جماعتوں سےرابطے کی ہدایت کی ہے۔ آزمائش کی گھڑی میں ہمیں اختلافات سے بچنا ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ نماز کے اجتماعات سے متعلق کچھ واقعات پیش آئے جو افسوسناک ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےعلمائے کرام سے رابطے کریں گے۔


متعلقہ خبریں