خیبر پختونخوا: ‘وزیراعلیٰ ای رضا کار پروگرام’ کا اجرا کردیا گیا


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں محکمہ ریلیف کے تحت “وزیراعلیٰ ای رضا کار پروگرام” کا اجرا کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت لوگوں کو ہرقسم کی عوامی خدمات اوررہنمائی ان کے گھروں پرفراہم کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خدمات یا رہنمائی کیلئے فری ہیلپ لائن نمبر1700 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

محمودخان نے کہا کہ ریسکیو، میونسپل خدمات، طبی مشورے اوردیگرخدمات گھربیٹھے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 39 کیسز سامنے آگئے

انہوں نے کہا کہ ای رضاکارمیں ڈاکٹرز، ماہرنفسیات، فارماسسٹس، ریسکیو، میونسپل اورشہری دفاع کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں