وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کر دیا



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وجہ سےگھروں میں محدود طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے غرض سے  ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم اوروزارت اطلاعات کا مشکورہوں، موجودہ صورتحال میں ٹیلی اسکول چینل بہترین آغاز ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کےبعدایسےحالات پیداہوئےجوپہلےکبھی نہیں تھے،ٹیلی اسکول چینل کورونا کےبعد بھی چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف دیہاتوں میں آج بھی ٹیچرز نہیں پہنچے وہاں کے بچے اس ٹیلی اسکول سے مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی اسکول چینل میں بہتری کیلئےحکومت جو بھی کرسکی وہ کرے گی۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق نیا چینل باقاعدہ نشریات کا آغاز 14 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے ٹیلی اسکول چینل پہ پہلی کلاس سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ٹیلی اسکول چینل پرصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں