کورونا بندش: 15 اپریل کے بعد کی حکمت عملی پر کل فیصلہ ہوگا، اسدعمر



اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اگلے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کل
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سنٹرکی میٹنگ ہوگی۔ اختتامی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے۔ تمام وزرائےاعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 15اپریل سےکیاکرناہے،کل اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

اسدعمر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے موجودہ صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کاروبار ذمہ داری کے ساتھ چلے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری حضرات کے ہاں کام کرنے والے ملازمین کی صحت کی ذمہ داری بھی ان کی ہوگی۔ حکومت گائیڈ لائنز دے گی اس کے مطابق کاروبارہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورطبی عملہ ہراول دستے کا کام کررہے ہیں، ان کامشکورہوں۔ پاکستان میں تمام شعبوں کو بند کرنے سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں صورتحال کنٹرول ہے جوخوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیخلاف جنگ:وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سےفنڈزکی اپیل

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹڑ ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کل کیسزمیں سے 52 فیصد مقامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص صرف لیبارٹری ٹیسٹ سے ہوتی ہے۔ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اورقرنطینہ کے نظام پرکام کررہے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ چند دنوں میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے 34 لیبارٹریاں فعال ہوجائیں گی۔


متعلقہ خبریں