برطانیہ میں کورونا سے مزید 717 افراد ہلاک

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی روزمیں مزید 717 افراد ہلاک ہوگئے ہیں٫

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11329 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، افسران کا وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات دینےکا اعلان

کورونا وائرس کے چار لاکھ 31 ہزارسےزائد  مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں