پیٹرسن نے محمد آصف کو دنیا کا بہترین باولر قرار دے دیا


لندن: انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ میرے خیال میں محمد آصف پر پابندی لگنے پر دنیا کے کئی بلے باز بہت خوش ہوئے ہوں گے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے محمد آصف کی باولنگ کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کیون پیٹرسن کو آؤٹ کیا تھا۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف دنیا کرکٹ کے سب سے بہترین باؤلر تھے جن کا میں نے سامنا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف کو کھیلتے ہوئے مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی تھی۔


خیال رہے کہ کیون پیٹرسن سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی  ڈویلیرز نحمد آصف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اپنے دور کرکٹ میں انہوں نے جن بولر کا سامنا کیا ان میں سے محمد آصف سب سے زیادہ خطرناک بولر ثابت ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے ایک اور چوٹی کے بلے باز ہاشم آملہ نے بھی ایک انٹرویو میں آصف کے بارے میں ایسی ہی رائے کا اظہار کیا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر بھی محمد آصف کی اکثر تعریف کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف جیسے باولر بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں افسوس ہے کہ ان کا کیریئر زیادہ لمبا نہیں چل سکا۔


متعلقہ خبریں