اگر صنعتیں کھولنی ہیں تو لاک ڈاون ہی نہ کریں، نوید قمر



اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاون کرنا ہے تو سختی سے کرے اگر صنعتیں کھولنی ہیں تو لاک ڈاون ہی نہ کریں۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ دنیا میں مکمل لاک ڈاون کا فائدہ ہوا ہے جزوی کا نہیں ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انتظامی معاملات میں مداخلت پر احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

نوید قمر کا مزید کہنا تھا حکومت کو قومی اسمبلی کا اجلاس آج نہیں توکل بلانا پڑے گا کیونکہ آئینی طور پر بجٹ کا پارلیمان سے منظور ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس ہے۔ حکومت پارلیمان کا اجلاس بھی ویڈیو لنک کے زریعے بلائے۔


متعلقہ خبریں