لاک ڈاؤن کے علاوہ اس وبا سے نمٹنے کا کوئی اور راستہ نہیں، سعید غنی


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےموجودہ صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سےمنع کیا ہے،ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جس سے پوائنٹ اسکورنگ کا تاثر پیدا ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ایجنڈا پاکستان‘ میں میزبان عامر ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا بریفنگ میں وفاق کو جواب نہیں دیا بلکہ اپنا مقدمہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیس رپورٹ ہونےکےبعد وزیراعلیٰ نےٹاسک فورس بنائی،لاک ڈاوَن کےمعاملے پر دیگرصوبوں نے ہمیں فالو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ اوردیگرچیزوں پرسمجھوتہ ہوسکتا ہےزندگیوں پر نہیں،لاک ڈاوَن کےعلاوہ اس وبا سےنمٹنےکا کوئی اور راستہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ فیصلہ کریں لاک ڈاوَن کرنا ہے یا نہیں۔

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے ایجنڈا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس صورتحال کو سنجیدہ لینا ہو گا، پوری دنیا نے کورونا آنے کے بعد اختلافات ختم کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بننے والی موجودہ صورتحال سے ہر شخص کی زندگی متاثر ہوئی ہے،۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی نمائندوں کودوبارہ بحال کریں، بلدیاتی نمائندوں کواپنے اپنےعلاقوں کو پتہ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں