دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی


دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ  33 ہزار 275 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید  1,735 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزارسے زیادہ ہے جب کہ 47 ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں مہلک وائرس سے مزید 578 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 645  ہوگئی اور ایک لاکھ 65 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

اسپین میں مزید 324 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 18 ہزار 579 سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

بیلجیئم میں کورونا سے مزید 283 ہلاکتیں ہونے کے بعد کل تعداد 4 ہزار 440 ہو گئی جبکہ انڈونیشیا میں کورونا سے مزید 10 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 469 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا سے ایک روز میں 1,438 افراد جان کی بازی ہار  چکے ہیں اور مجموعی تعداد 17  ہزار 167 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 761 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بارہ ہزار 868 سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ: کورونا وائرس کے خلاف جنگ اندورنی سیاست کی نذر

جنوبی کوریا میں کورونا سے 22 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ صحت یاب ایک سو سولہ افراد میں کورونا وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز تمام افراد میں  بیماری کی دوبارہ تشخیص کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں