ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر اآلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، وسطی وبالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ منگل کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرات بھی20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، خضدار، بارکھان اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم شام کے بعد گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، اور خطہ پوٹھوہار میں گردآلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے ضلاع ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ میں گرد آلو ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع ابیٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، دیر، چترال، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان  اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں