آئی ایم ایف آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا


واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو بورڈ نے فنڈز دینے کی منظوری دے دی ہے اور یہ فنڈز اراکین ملکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے دیئے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی فہرست میں نیپال ، افغانستان، تاجکستان، یمن سمیت کئی افریقی ملک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے معیشت ممالک کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 19 لاکھ  25 ہزار سے زائد افراد متاثرین میں شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید  پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں مہلک وائرس نے مزید پانچ سوچھیاسٹھ جانیں لے لیں اور مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چار سو پینسٹھ  ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

اسپین میں مزید پانچ سو سینتالیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد ساڑھے سترہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ: کورونا وائرس کے خلاف جنگ اندورنی سیاست کی نذر

فرانس میں کورونا سے ایک روز میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی تعداد پندرہ  ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری لاک ڈاون میں گیارہ مئی تک توسیع کردی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو سترہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 300 سے بڑھ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں