کورونا کے باعث رہاملزم کومتعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہا کیے گئے ملزم نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

ملزم نے سپریم کورٹ سے ضمانت کا فیصلہ کالعدم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت منظور کی۔

سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراریتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔ ملزم نے مؤقف اپنایا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرینڈر کرنا چاہتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ضروری ہے کہ درخواست گزار سرینڈر کرکے دوبارہ گرفتاری دے۔

دوبارہ گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔ عدالت نے ملزم کو متعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر معمولی سزا والے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں