خیبرپختونخوا: طبی عملے کے25ارکان میں کورونا کی تشخیص



پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے ایک اور ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

خیبر پختونخوا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ میں بھی کوروناوائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

تیمرگرہ، بنوں، مردان اور پشاور کے 4 سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ کے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پرونشیل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں سے8 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈی ایچ کیو مردان کا وارڈ بوائے کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نشتراسپتال ملتان کے25 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں چھ ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔

کراچی میں وائر س سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تعداد بھی پچیس تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرز کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں