ماضی کے معروف اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے


لاہور: ماضی کے معروف لالی ووڈ اداکار اسد بخاری لاہور میں انتقال کر گئے۔

اداکار اسد بخاری نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی عمر نوے سال تھی۔

اسد بخاری کی مشہور فلموں میں آسو بلا ، دلاں دے سودے، لنڈا بازار، آج دی گل، خان ذادہ، شریف بدمعاش سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے آئیسولیشن میں سالگرہ کا کیک کاٹا

اسد بخاری نے دو ہزار چار میں آخری فلم پگڑی سنبھال جٹا میں کام کیا تھا

اداکار اسد بخاری نے بحیثیت فلم ساز بھی لالی وڈ میں کام کیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ان کی رہائش گاہ گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں