پنجاب: گندم جانے سے روکنے کے لیے سرحدیں سیل کرنے کا اعلان


لاہور: پنجاب نے گندم باہر جانے سے روکنے کے لیے اپنی سرحدیں سیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

عبدالعلیم خان نے بحیثیت صوبائی وزیر خوراک پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

صوبے میں گندم اور آٹا 70 فیصد پنجاب سے آتا ہے، صدر فلور ملز کے پی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبے بھی گندم کے لیے پنجاب کی طرف دیکھتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبے کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم کی خریداری کا 45 لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اجلاس میں واضح کیا کہ گندم کی خریداری کے ہدف پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کے ہدف میں اضافہ تو ہو سکتا ہے لیکن کمی ہرگز نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں خوراک عالمی مسئلہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمانداری، محنت اور لگن سے کوئی بھی مقصد حاصل ہو سکتا ہے۔

پنجاب کا آٹا کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے، وزیر اطلاعات و نشریات کی منطق

ہم نیوز کے مطابق صوبے کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو پنجاب کے سیکریٹری خوراک وقاص علی محمود نے محکمہ خوراک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ صوبے میں گندم کی خریداری شروع ہو چکی ہے اور بنا کسی روک ٹوک کے باردانہ فراہم کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے ایک ہفتے قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ اس وقت دیا تھا جب فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انکوائری رپورٹ میں انہیں گندم بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

آٹا اسکینڈل: سابق سیکرٹری خوراک پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا

سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے استعفیٰ دینے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں