تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے کھول رہے ہیں، حماد اظہر



اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ای کامرس، لوکل ڈیلیوری کے لیے کاروبار کھول رہے ہیں جبکہ سافٹ ویئر ہاوسز ، فرٹیلائزر پلانٹس، نرسریاں اورزراعت کے یونٹس کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کے لیے طبی اسپتال ، کتابوں کی اور اسٹیشنری کی دکانیں، شیشہ بنانے والی صنعتیں،الیکٹریشن، پلمبرز اور درکھانوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حجام کی دکانیں کھولنے سے متعلق صوبوں کی مختلف آرا تھیں تاہم اسے بھی کھول رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سیمنٹ، بجری اور ریت بنانے والے یونٹس ااور  تمام ایکسپورٹ انڈسٹر ی کو کھولا جائے گا۔

کورونا پر قابو پانے کے لیے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا، مشیر خزانہ

خیال رہے کہ یشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  لاک ڈاوَن کو آگے لے کر جارہے ہیں اور اس میں مزید 2 ہفتوں کے لیے توسیع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاوَن کو بڑھایا گیا ہے۔صوبے لاک ڈاوَن نہیں کھولنا چاہتے تو وفاق ان پر زبردستی نہیں کریگے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہات کے اندر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ شہروں میں آج سے تعمیرات کی صنعت کھول رہے ہیں۔  کنسٹرکشن انڈسٹری میں لوگوں کو زیادہ روزگار ملتا ہے ۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ایک آرڈیننس لے کر آرہے ہیں۔آرڈیننس کے تحت تعمیراتی سیکٹر کو بہت بڑا پیکج دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت 28 لاکھ خاندانوں کو رقم دی جائے گی۔ زراعت کے بعد سب سے زیادہ تعمیراتی شعبے میں کاروبار کے مواقع ہیں۔ گندم کٹائی کا سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تمام اسکول ،کالجز، بند کردیے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاوَن کیا گیا۔ کورونا کے باعث 23مارچ کی پریڈ بھی منسوخ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کے باعث لاک ڈاوَن کیے گئے۔ ڈیلی ویجز اور دکانداروں کی مشکلات کا احساس ہے۔


متعلقہ خبریں