بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے واپس لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کوفضائی حدود کھولنا شروع کردی تھیں۔ رواں ہفتے 2 ہزار مسافروں کو واپس لے کر آئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے کہا کہ آج سے 20 اپریل تک 6 ایئرپورٹس کھول دیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو واپس لانے میں آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیخلاف جنگ:وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سےفنڈزکی اپیل

معید یوسف نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم 33 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں۔ اس وقت ہمارا مزدور طبقہ جو بیرون ملک ہے اور وہ قیدی جو رہا ہوئے وہ ہماری ترجیح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے وہ پاکستانی ہیں جن کے ویزہ ایکسپائر ہوچکے ہیں ان کی واپسی اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی برائے سلامتی کا کہنا تھا کہ چمن اور طور خم بارڈر پر قرنطینہ کا انتظام کرلیا ہے۔جو پاکستانی افغانستان میں موجود ہیں ان کو واپس لانے کی تیاری کرلی ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ ہماری سرحدیں بدستور بند ہیں۔ انشااللہ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے پاکستان آسکیں گے۔


متعلقہ خبریں