سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ چار سو روپے ہو گئی



کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 076 روپے ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صرافہ ایسوایشن کے صدر ہارون چاند نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونی والی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سونے کی قیمت مسلسل دو سے تین ماہ تک بڑھتی رہیں گی اور اس کے بعد اس میں سو ڈالر تک کمی آ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں