ہیکنگ خدشات کے بعد زوم کا سیکیورٹی اپ ڈیٹ ریلیز کرنے کا فیصلہ


لندن: ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے صارفین کا ڈیٹا چین میں موجود ڈیٹا سینٹرز سے گزرنے اور ہیکنگ کے خدشات کے بعد جلد ایک سیکیورٹی اپ ڈیٹ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق زوم یہ سیکورٹی اپ ڈیٹ 18 اپریل کو ریلیز کرے گا جبکہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ان کی مرضی کے سرورز کے ذریعے ان کا ڈیٹا راؤٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ڈیلی میل کے مطابق زوم کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں صارفین نے اس اپپ سے کی گئی کالز کا ڈیٹا ہیک ہونے کے خدشات کا  اظہار کیا تھا اور اس کے چین میں قائم ڈیٹا سینٹرز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا۔

ہیکرز نے فیس بک کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ چرا لیا

اس سے قبل زوم کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کسی بھی صارف کا ڈیٹا چین میں موجود ڈیٹا سینٹرز سے روٹ نہیں کیا جاتا تھا تاہم بعد ازاں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب زوم کی مانگ میں اضافے کے باعث چینی ڈیٹا سینٹرز کا سہارا لیا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے تمام مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین کو براہ راست اپنی میٹنگز کے لیے ڈیٹا سینٹرز منتخب کرنے کی اجازت ہو گی۔

زوم کی جانب سے جاری ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی مرضی کے ریجن(علاقہ) کا ڈیٹا سینٹرز منتخب کرنے کی سہولت صرف ادائیگی کر کے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

فرم کے پاس امریکہ، کینیڈا، یورپ، انڈیا، آسٹریلیا، چین، لاطینی امریکہ اور جاپان/ہانگ کانگ میں ڈیٹا سینٹرز موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں