تاجروں نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

تاجروں نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

ملتان: مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سندھ تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب کراچی کے تاجروں نے بھی کل سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خواجہ شفیق نے استفسار کیا ہے کہ جب حکومت نے صنعتیں اور 50 فیصد تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ہے تو دیگر تاجروں کا کیا قصور ہے؟

خواجہ شفیق نے اعلان کیا ہے کہ تاجر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کل سے دکانیں کھولیں گے۔

وزیراعظم منگل کو تاجروں کیلئے  پیکج کا اعلان کریں گے، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تاجروں نے دکانوں کا کرایہ دینا ہے اور گھر کے اخراجات بھی پورے کرنے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس لیے تاجر کل سے دکانیں کھولیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا تھا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہوچکا ہے اور چھوٹے تاجروں سمیت ان کے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے تمام حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھولیں گے۔

تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے کھول رہے ہیں، حماد اظہر

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ اب مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے ہم احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے ساتھ کاروبار کھولیں گے۔

صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کی جانب سے بھی کاروبار کھولنے کے حوالے سے صلاح ومشورے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے آج مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

کاروباری طبقے کیلئے مراعات معیشت کو رواں رکھنے میں مدد دیں گی، عمران خان

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی آخری تاریخ 14 اپریل تھی جس میں اب 30 اپریل تک توسیع ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں