رمضان میں کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، ڈاکٹر ظفر مرزا

کراچی: تمام اموات کورونا سے ہوئیں، کہنا قبل از وقت ہے،ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ رمضان میں کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ اور صدر مملکت علما سے مذاکرات کریں گے۔ کہتے ہیں سپریم کورٹ کو اپنے کام سے مطمئن کروں گا۔ اگر عدالت نے بلایا تو ضرور پیش ہونگا۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پالیسی یہی ہے کہ بڑے اجتماعات نہیں ہونے چاہییے۔ چاہے مسجد ہو، اسٹیڈیم ہو یا سنیما۔ اجتماعات بیماری پھیلنے کی وجہ بنتے ہیں۔

معاون خصوصی صحت نے ویکیسن بنانے کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اپنے کام سے مطمئن کرنا ہے۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم لاک ڈاون کے حوالے سے ملک میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیانات سے عوام میں اشتعیال پھیل رہاہے۔

مزید پڑھیں: اگر صنعتیں کھولنی ہیں تو لاک ڈاون ہی نہ کریں، نوید قمر

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ سارے فیصلے سندھ حکومت نے پہلے کیے جس پر صوبوں نے عملدرآمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم لاک ڈاون کی مخالفت میں بیان دیں گے تو لوگوں میں اشتعیال پھیلے گا۔ تاجر اور علما وزیر اعظم کے بیانات کی وجہ سے ہی مشتعل ہوئے ہیں ۔ فاشسٹ حکومتوں کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ ایک طرف سب اچھا ہوتا تو دوسری جانب اپنے ہی لوگوں سے حملے کرائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں