سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی: بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ااور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے  شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں جندروٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں معصوم شہری زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ک بھارتی فورسز ایل اوسی پرمسلسل شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہیں۔ مسلسل ایل اوسی اور ورکنگ باوَنڈری پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔بھارت کی اشتعال انگزیزی خطےمیں امن وسلامتی کیلئےخطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق  بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بنائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کونشانہ بنانا 2003 کے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ نہتےشہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔ اقوام متحدہ کےمبصرگروپ کوایل اوسی کےمعائنہ کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں