ہشیار: میڈیکل اسٹورز مالکان دس فیصد ڈسکاؤنٹ دیں، گورنر

پی ٹی آئی: جہانگیر ترین گروپ کو منانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کے سپرد

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تمام میڈیکل اسٹورز مالکان سے کہا ہے کہ وہ صارفین کو ڈسکاؤنٹ دینا شروع کردیں۔

یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا کیخلاف لڑنے کا ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر میڈیکل اسٹورز مالکان نے ڈسکاؤنٹ دینا بند کیا تو برداشت نہیں کریں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے موجودہ حالات کے متعلق کہا کہ یہ بڑا مشکل وقت ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ مخیر حضرات میدان میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب کبھی دوستوں کو مدد کے لیے بلایا تو وہ سامنے آئے ہیں اور انہوں نے بھرپور تعاون بھی کیا ہے۔

چودھری محمد سرور کے مطابق اب تک گورنر ہاؤس کو تین ارب روپے کی امداد مل چکی ہے جو ضرورت مندوں تک پہنچا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کا انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراچی میں آٹھ سے 12.5 فیصد ڈسکاؤنٹ تو تقریباً تمام میڈیکل اسٹورز مالکان دیتے ہیں اور اکثریت نے تو باقاعدہ بیرز بھی آویزاں کیے ہوتے ہیں جب کہ بعض بڑے اسٹورز مالکان بڑے و مستقل گاہکوں کو 15 فیصد تک بھی ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں۔

پنجاب اور اسلام آباد میں میڈیکل اسٹورز مالکان ڈسکاؤنٹ مانگنے والے گاہکوں کو اول ادویات فروخت کرنے سے منع کردیتے ہیں اور یا پھر پوری قیمت وصول کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں اب ایک دو بڑی فارمیسیز نے بمشکل پانچ فیصد ڈسکاؤنٹ دینا شروع کیا ہے لیکن وہ بھی ہر گاہک کو نہیں دیتی ہیں۔ وہ فارمیسیز بھی صرف ان صارفین کو دیتی ہیں جو اس کے متعلق پوچھتے ہیں اورڈسکاؤنٹ لینے پہ اصرار کرتے ہیں۔

پنجاب: گندم جانے سے روکنے کے لیے سرحدیں سیل کرنے کا اعلان

دلچسپ امر ہے کہ اس میں بھی یہ شرط عائد کی جاتی ہے کہ ادائیگی نقد کی جائے گی اور اگر کارڈ کے ذریعے ادائیگی ہو گی تو وہ ڈسکاؤنٹ نہیں دیں گی۔


متعلقہ خبریں