دبئی سے180پاکستان قیدی وطن واپس پہنچ گئے



دبئی کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے180 پاکستانی خصوصی پرواز پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق واپس وطن پہنچنے والے مسافروں میں  178مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، واپس پہنچنے والے افراد کو اسکریننگ کے لیے ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

تمام افراد فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 8077 سے فیصل آباد پہنچے۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کو جیلوں سے رہائی ملی۔

ایئر پورٹ پر ان افراد کو ضلعی انتظامی افسران کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دبئی سے آنے والے قیدیوں کو شہر کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان افراد کی اسکریننگ کروائی جائے گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفاتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای گورنمنٹ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت قیدیوں کو رہا کیا۔

دبئی کی حکومت نے مجموعی طور پر400 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے جن کو مرحلہ پاکستان بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب گلف نیوز نے پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا کیے گئے قیدی معمولی جرائم پر دی گئی سزائیں بگھت رہے تھے یا اپنی سزا مکمل کر چکے تھے۔


متعلقہ خبریں