ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے عامر خان کی سزا میں توسیع کے لیے سرکار کی درخواست مسترد کردی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کو10برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ملزمان پر ایم کیوایم کے کارکنوں پرفائرنگ کرنے کا الزام تھا، جس کے نتیجے میں دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور نعیم قتل ہوگئے تھے۔

عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں