کورونا کےسبب معاشی مسائل: جرمنی میں جانوروں کومارنےکا فیصلہ


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جرمنی کے چڑیا گھروں شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے اور جانوروں کی خوراک پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جرمنی میں لاک ڈاؤن کے سبب عوامی مقامات بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ عوام کے گھروں تک محصور ہونے سے چڑیا گھر اور پارکس بھی سنسان پڑے ہیں۔

شمالی جرمنی میں نیومینسٹر چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاح آنا چھوڑ چکے ہیں اور انتظامیہ کی پاس فنڈز بھی ختم ہو رہے ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے 70 فیصد ملازمین کو بھی یکم اپریل سے طویل رخصت پر بھیج دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے سبب جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دوسرے جانوروں کا پیٹ بھرا جا سکے۔

ان جانوروں کی لسٹ بنا لی گئی ہے جن کو پہلے ذبح کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن وہ جانوروں کو بھوک سے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔

جرمنی کے چڑیا گھر مشترکہ طور پر حکومت سے 100 ملین ڈالر کی سرکاری امداد کی درخواست کر رہے ہیں۔

جرمنی کی قومی چڑیا گھر ایسوسی ایشن (وی ڈی زیڈ) کا موقف ہے کہ چڑیا گھر، بہت سے دوسرے کاروباروں کے برعکس ، سست روی میں نہیں جا سکتے اور اخراجات کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔ جانوروں کو اب بھی روزانہ کھانا کھلانا اور ان کی دیکھ بھال ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں