اسکولوں میں فیس کا معاملہ، عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیوٹ  اسکولز ایوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے کیس پیرا کو بھجوا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ پیرا نجی اسکولوں کا مؤقف سننے کے بعد اپریل، مئی کی فیس کٹوتی سے متعلق فیصلہ کرے۔

وکیل پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ درخواست اگر پیرا کو فیصلے کے لیے بھیج دیں تو ہم مطمئن ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس نجی اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے اور پیرا رٹ پٹیشن کو نجی اسکولز کی درخواست کے طور پر لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ پیرا معاملے کو دیکھے اور اسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث حکومت نے اپریل، مئی کی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں