واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج کیسے پڑھا جائے؟


نیویارک: میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں کسی کو بھیجا گیا میسیج ڈیلیٹ کر دیے جانے کے باوجود گروپ یا چیٹ کو دیکھنے والا فرد اسے پڑھ سکتا ہے۔

میسیجنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن کے ’ڈیلیٹ مسیج‘کا آپشن کارآمد ثابت نہیں ہورہا ہے۔

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسیج فیچر کو ٹیسٹ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا، وہ ریپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔ پیغام بھیجنے والے کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے سے قبل اگر چیٹ کا شریک کوئی فرد میسیج کو ‘کوٹ’ کر دے تو ڈیلیٹ کئے جانے کے باوجود بھی یہ نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ فیچر میں خرابی کی نشاندہی کرنے والوں نے اپنے تجربے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئرکیا۔ جس کے مطابق صارف نے بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کردیا لیکن جب دوسرے فرد نے اس کا جواب دیا تو وہ حذف شدہ میسج اس کے پاس موجود تھا۔

گزشتہ برس واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر کے تحت ڈیلیٹ کئے جانے کے بعد میسیج ناصرف بھیجنے بلکہ چیٹ میں شریک باقی افراد کے پاس سے بھی ختم ہو جاتا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے میسیج کے ‘ڈیلیٹ فیچر’ میں سامنے آنے والی خامی پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسیج آپشن کی یہ خرابی نئی ایپ انسٹال کرنے یا ایپ کا پرانا ورژن اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دیکھی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں