این ڈی ایم اے کا کورونا کٹس مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ


اسلام آباد: نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا سے بچاوُ کا سامان مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این 95 ماسک کے علاوہ باقی سامان پاکستان میں ہی تیار ہورہا ہے۔ مقامی مارکیٹ سے سامان خریدنے کا فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناکی فوری تشخیص کیلئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں

ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے وہ سامان خریدا جائے گا جو ملک میں دستیاب نہیں ہوگا۔این 95 ماسک سے متعلق مقامی کمپنی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں