’وزیراعلی سندھ موت کی کہانیاں سنا کر لوگوں کو مایوس نہ کریں‘



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ موت کی کہانیاں سنا کر لوگوں کو مایوس نہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرا دیا ہے، صبح سے إنا لله و إنا اليه راجعون کہہ کر بیانات دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ساری دنیا کا خفیہ دشمن ہے ، اس سے بچاوَ کےلیے احتیاط بہترین حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی نے سب کو ساتھ لے کر فیصلے کیے ہیں ،18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے پاس اختیارات ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ صوبے صورت حال دیکھ کر فیصلے کریں۔

سندھ: کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوخوف میں مبتلا کرنے کی باتیں کی گئیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں کو 2 وقت کا کھانا فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر اقدامات کیے گئے تو اموات کی تعداد کیوں زیادہ ہے؟ میڈیا پر آنے کے بجائے سندھ میں پھیلی بھوک اور افلاس کو دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کہ آپ لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں، لاک ڈاؤن اور تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومت سندھ کے خدشات تھے۔


متعلقہ خبریں