شعیب اختر کا وہ اسپیل جس نے پونٹنگ کو بے بس کر دیا


اسلام آباد:آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ اپنے کیریر کے دوران سب سے تیز ترین جس اسپیل کا سامنا کیا وہ شعیب اختر کا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایشیز سیریز کے دوران فلنٹوف کا میرے خلاف اسپیل سب سے بہترین تھا؟


ان کا کہنا تھا کہ میرے کیریر میں شعیب اختر کا یہ اسپیل بہت تیز ترین تھا یقین کریں کہ وکٹ کے دوسری اینڈ پر کھڑے بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے رہے تھے۔

پونٹنگ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ اسپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔


انہوں نے مزاحً کہا کہ واقعی اس اسپیل کے دوران جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی رہنے میں اپنی خیر سمجھی تھی۔


متعلقہ خبریں