کورونا کے ساتھ بھوک اور افلاس پر قابو پانا ہے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ ہم جیسے لوگ محدود آمدن والے لوگوں کے حالات کا اندازہ نہیں کرسکتے ہیں۔

 پاکستان: مقامی کورونامتاثرین کی شرح 54 فیصد ہے، ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص نہیں چاہے گا کہ اس کےفیصلے سے کسی کو نقصان ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کورونا وائرس چین نے نہیں بنایا، امریکی جنرل

اسدعمرنے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں صحت اورمعیشت میں توازن برقراررکھنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے لوگ محدود آمدن والے لوگوں کے حالات کااندازہ نہیں کر سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ محدود آمدن کے حامل افراد ایسے حالات  کا مشکل سے سامنا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ہم نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے دنیا کی معیشت پرپڑنے والے اثرات مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ بھوک اورافلاس پر قابو پانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کبھی خوشی سے نہیں کیے ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں اسدعمرکا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں 22 کروڑعوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرنے ہیں۔ حکومتی فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹھیلےوالوں ، ترکھان، مستری اوردرزی کی روزی بحال کرنا ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 35 ارب روپے لوگوں میں تقسیم کردیئےہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بنیادی سمت ایک ہو اور فیصلے مشاورت سے کرنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں