کورونا: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور کابینہ کا اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

نیوزی لینڈ: بھارتیوں کے داخلے پر پابندی عائد

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونی صورتحال کی وجہ سے میں اور میری کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں اگلے چھ ماہ  کے لیے 20 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان نیوزی لینڈ کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی تنخواہوں میں کٹ لگے یا وہ نوکریوں سے محروم ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ میں، میری حکومت کے دیگر وزرا، اور پبلک سروسز کے چیف ایگزیکٹیوز نے اگلے چھ ماہ کے لیے اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد تک کمی کر دی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہو گئی

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آج مزید 20 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  13 سو ہو چکی ہے

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید  2349 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 26 ہزار بڑھ گئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزارسے زیادہ ہے جب کہ 38 ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں مہلک وائرس سے مزید 602 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 67  ہوگئی اور ایک لاکھ 62 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

اسپین میں مزید 499 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

بیلجیئم میں کورونا سے مزید 254 ہلاکتیں ہونے کے بعد کل تعداد 4 ہزار 157 ہو گئی جبکہ انڈونیشیا میں کورونا سے مزید 60 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 459 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا سے ایک روز میں 762 افراد جان کی بازی ہار  چکے ہیں اور مجموعی تعداد 15  ہزار 700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو اٹھتر افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بارہ ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں