سپریم کورٹ میں حکومتی موقف پیش نہ کرسکنے پر وزیراعظم کی ظفر مرزا کی سرزنش


وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے پر ان کی سرزنس کی ہے۔

ذرائع نے ہم نیور کو بتایا کہ گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے تمام کابینہ ممبران کی موجودگی میں معاون خصوصی برائے صحت کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی حکومتی اہلکار یا کابینہ رکن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے غیر سنجیدہ یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی روش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بطور معاون خصوصی برائے صحت ان کا فرض تھا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش کریں۔

خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت نے کورونا وائرس کے حوالے حکومتی اقدامات سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں تھے۔


متعلقہ خبریں