باہر سے آنے والے ہوٹل کے سات دن کے اخراجات دیں گے، معید یوسف


اسلا م آبا: مشیر برائے قومی سلامتی امورمعید یوسف نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو سات دن کے لیے ہوٹل کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

کورونا کے ساتھ بھوک اور افلاس پر قابو پانا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس وطن لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

کورونا کےسبب معاشی مسائل: جرمنی میں جانوروں کومارنےکا فیصلہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ہفتے دو ہزار پاکستانی وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پہلے مرحلے میں مزدوروں اور قیدیوں کو واپس لا رہے ہیں۔

مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنا ضروری ہے۔

 پاکستان: مقامی کورونامتاثرین کی شرح 54 فیصد ہے، ظفر مرزا

ہم نیوز کےمطابق معید یوسف نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو سات دن کے لیے ہوٹل کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں