رمضان کے بعد اپوزیشن کی گرفتاریاں شروع ہوں گی، شیخ رشید


;

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس پر سیاست کرر ہے ہیں،ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے اس مسئلے پر سیاست سے باز رہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں زیادہ تر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ڈسکس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو جواب دینے کے لیے ہی تحریک انصاف نے کراچی میں اپنے سینٹر فارورڈز فیصل واوڈا اور علی زیدی کو میدان میں اتارا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر ہونے والی سیاست دونوں طرف سے ختم ہونی چاہیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے وزیر اعلی کو کہیں سے پیغام پہنچایا گیا ہے کہ باز رہیں۔ معاملات ایک یا 2 دن میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف واپس آکر پھنس گئے ہیں۔ نیب رمضان کے بعد متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہونگی۔


متعلقہ خبریں