گلگت بلتستان میں تمام سرکاری دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پیش نظر بند تمام سرکاری دفاتر کل بروز بدھ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمداقبال نے کہا کہ تعمیرات  کا کام بھی کل سے شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدارں کو ضلع کے ڈپٹی کمشنر یا ایکسیئن سے اجازت نامہ (این او سی) لیکر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے روک تھام کیلئے امدادی سامان گلگت بلتستان پہنچا دیا گیا

ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام پٹرول پمپس بھی کل سے کھلے رہیں گے۔

وزیرتعمیرات گلگت بلتستان نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ سے اتوار تک مکمل لاک ڈاؤن ہی ہوگا۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔


متعلقہ خبریں