سوشل میڈیا: اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپگنڈے کا سخت نوٹس


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کیے جانے والے سوشل میڈیا پروپگنڈے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

نرس کی فرنسیسی صدر سے بحث کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو باقاعدہ انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری کردہ مراسلے میں ڈی جی ایف آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر انکوائری کرکے ذمہ داران کا تعین کریں۔

حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے جاری کردہ مراسلے میں ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داران کا تعین کرنے کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں