کراچی پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری


کراچِ: کورونا کے پیش نظر جاری لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  اب تک پورے شہر میں 3 ہزار 649 افراد کو گرفتار کر کے ایک ہزار 286 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے جمعے کو کورونا لاک ڈاون کے باعث جمعہ کے اجتماع کرنے سے روکنے پر کراچی کے علاقے پیرآباد میں مشتعل عوام نے پولیس پر حملہ کر کے خاتون ایس ایچ او کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے منع کردیا

حکام کے مطابق پولیس اور نمازیوں کے درمیان تصادم جامع مسجد اورنگی ٹاون فرنٹیئر کالونی میں ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر تشدد کیا جس میں خاتون ایس ایچ او شرافت خان زخمی ہوگیئ تھیں۔ خاتون ایس ایچ او سندھ حکومت کی پابندی پر عملدرآمد کروا رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں