ایمریٹس ایئر لائن نے ہوائی اڈے پر ہی مسافروں کا کویڈ ٹیسٹ شروع کردیا


دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے وزارت صحت کے ساتھ ملکر دبئِ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے فوری کورونا ٹیسٹ کا آغاز کردیا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور ایمریٹس ایئر لائن نے آج تیونس جانے والے مسافروں کا  دبئی ایئرپورٹ پر ہی کورونا ٹیسٹ کیا اور انہیں سرٹیفکیٹس جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرٹس سائٹ پر فوری کویڈ 19 ٹیسٹ فراہم کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تیونس جانے والے مسافروں کے خون کا فوری ٹیسٹ کرایا گیا اور سب ٹیسٹ کے نتائج دس منٹ میں دستیاب کیے گئے۔

ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عدیل الریدھا کا کہنا ہے کہ مسافروں کے خون کے ٹیسٹ کا عمل بخوبی طریقے سے ہوا جس کے لیے ہم دبئی ہیلھ اتھارٹی کے حکام کے مشکور ہیں۔ یہ ان کی اور دیگر حکومتی عہدہ داروں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہم مستقبل میں اس طرح کے ٹیسٹس کی مقدار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اس سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہم زیادہ سے زیادہ ایمریٹس کے مسافروں کو موقع پر ہی کویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفیکٹ فراہم کر سکیں گے کیونکہ بہت سارے ممالک نے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ہیں۔ ایمریٹس کے لیے ہوائی اڈے پر عملے اور مسافروں کی صحت اور تحفظ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

دبئی ایئر پورٹ پر ایئر لائن کا چیک ان اور بورڈنگ کو بھی باضانطہ معاشرتی دوری کے اصولوں کو مدنطر رکھتے ہوئے انتطامات کیے گئے ہیں۔

ہر چیک ان ڈیسک پر مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے اضافی ححفاظتی اقدامات کے طور پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ ایءڑ پورٹ پر عملے کے لیے  دستانے  اور ماسک پہننا اور سینیٹائزرز لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں