پاکستان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کا خواہاں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی تک پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2023 سے 2031 کے دوران ہونے والے ایونٹس کی میزبانی کے لیے اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر نیلامی میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ کم از کم دو ایونٹس کی میزبانی حاصل کر لے گا۔

اس ضمن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسانی مانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہم نے پانچ سے چھ ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کے حوالے سے بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے کہ آئی سی سی کے چند ایونٹس کی میزبانی پی سی بی کو دی جائے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اس معاملے پر آئی سی سی کے سامنے سنجیدگی سے اظہار کریں، ہمیں حکومت کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ یا چھ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی بات کریں گے تاہم مجھے اندازہ ہے کہ ہمیں صرف ایک یا دو ایونٹس کی ہی میزبانی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی بات کی ہے تاکہ دونوں بورڈ مل کر چند ایونٹس کا انعقاد کرا سکیں۔


متعلقہ خبریں